بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں H3N2 انفلوئنزا کیسز میں اضافہ،NIHکی ایڈوائزری جاری

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے پاکستان میں موسمی انفلوئنزا ایچ تھری این ٹو کے کیسز میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے احتیاطی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق سال 2025–26 کے دوران انفلوئنزا ایچ تھری این ٹو عالمی سطح پر سامنے آیا ہے، جبکہ جنوبی ایشیا میں مئی سے نومبر کے دوران انفلوئنزا کیسز میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جن میں 66 فیصد کیسز ایچ تھری این ٹو کے ہیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی ایچ تھری این ٹو کے نمایاں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت نے تمام صوبوں اور متعلقہ محکموں کو صورتحال کے پیش نظر ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

این آئی ایچ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک کا استعمال کریں، ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی صحت مرکز سے رجوع کریں۔