بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہ غلام قادر ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر نامزد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے صدر نامزد ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ غلام قادر کی قیادت میں وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے شاہ غلام قادر کو صدر مسلم لیگ ن بننے پر مبارکباد پیش کی۔
شاہ غلام قادر نے وزیراعظم کو اگست کے پہلے ہفتے میں دورہ آزاد کشمیر کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔