ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی مضر صحت ہے، کچھ دیر پہلے لاہور 342 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر تھا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پشاور 435 اے کیو آئی کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ہے۔
فیصل آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 278 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق نارووال کا اے کیوآئی 279، شیخوپورہ کا 251 اور خانیوال کا 236 ریکارڈ کیا گیا۔









