امریکہ (ویبڈیسک) دنیا بھر میں سپر فلو کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ موجودہ موسم میں پھیلنے والا سپر فلو عام فلو نہیں بلکہ انفلوئنزا اے وائرس سے جڑا ہوا ہے، جو زیادہ خطرناک اور تیزی سے منتقل ہونے والا وائرس ہے۔
ماہرین کے مطابق سُپر فلو کی علامات میں تیز بخار، سردرد، شدید کھانسی، گلے میں خراش، جسم اور پٹھوں میں شدید درد، غیر معمولی تھکن اور کمزوری شامل ہیں۔ بعض مریضوں میں سانس لینے میں دشواری بھی رپورٹ ہو رہی ہے۔پاکستان میں بھی انفلوئنزا وائرس کی اس قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جسے سپر فلو کہا جاتا ہے۔









