بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجٹ سپورٹ ، سماجی شعبے کی ترقی میں ADB کا کردار اہم ، سینیٹر اورنگزیب

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بجٹ سپورٹ اور سماجی شعبے کی ترقی سمیت مختلف منصوبوں میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ترقیاتی شراکت داری کو نتائج، اثرات اور کارکردگی کی بنیاد پر دیکھتی ہے تاکہ معاشی ترقی کے اثرات عام عوام تک پہنچ سکیں۔

وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے طویل عرصے سے جاری معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجٹ سپورٹ، ماحولیاتی تحفظ، سماجی شعبوں اور اصلاحات میں بینک کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تیاری اور بروقت عملدرآمد کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، نجی شعبے کے فروغ، جامع و پائیدار ترقی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔