بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ائیرپورٹ آف لوڈنگ مسائل پر اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی، چوہدری سالک

اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) سمندر پار پاکستانیوں کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک منظم طریقے سے محفوظ،روزگار حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، مہاجرین کے تحفظ اور حقوق کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں ۔و ہ اسلام آباد میں آئی او ایم کی عالمی یومِ مہاجرین کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ پاکستانی بیرونِ ملک کام کررہے ہیں مہاجرین عالمی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک نیشنل اسکلز پاسپورٹ سے ملازمت میں سہولت مل رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے بیرونِ ملک گئے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ترسیلاتِ زر سے ملکی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں لیبر کو ائیرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے واقعات سامنے آئے،وزیر اعظم نے اس معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے،انہوں نے کہا سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر ایسے واقعات روکنے کیلئے ایس او پیز بنا رہے ہیں جلد ایسے واقعات کا تدارک کر لیا جائے گا۔