بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی غذائی تحفظ کیلئے گندم کی کاشت میں اضافہ ناگزیر ہے، رانا تنویر

اسلا م آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت قومی نگران کمیٹی برائے گندم کا اجلاس ہوا جس میں ملکی غذائی ضروریات، گندم کی پیداوار، خریداری اور پالیسی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی غذائی ضروریات کے لیے گندم کی اہمیت انتہائی زیادہ ہے اور قومی غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے گندم کی کاشت میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ گندم کی فصل کی خریداری کے طریقۂ کار پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے تاکہ کسانوں اور صارفین دونوں کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ عبوری قومی گندم پالیسی کے تحت مارکیٹ پر مبنی گندم معیشت کی طرف منتقلی حکومت کا بنیادی ہدف ہے جبکہ اعشاریاتی قیمتوں کے ذریعے گندم کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی غذائی تحفظ کے لیے اسٹریٹجک گندم ذخائر کی تعمیر اور ان کا مؤثر انتظام انتہائی ضروری ہے۔