بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باجوڑ، وزیراعظم کی پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت واظہار افسوس

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ میں پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ حملے کے نتیجے میں پولیو ٹیم کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکار شہید اور ایک شہری زخمی ہوا، جس پر وزیراعظم نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے شہید کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے تخریب کاروں کی جلد از جلد شناخت اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے لیے انسداد پولیو کی اہم خدمت سر انجام دینے والوں پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور ملک سے پولیو کے خاتمے تک پولیو مہم پوری تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔