اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے ٹیلی فون کیا جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹونے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کے ٹیلی فون کی تصدیق اپنے ٹویٹ میں کی۔انہوں نے ٹویٹر پرلکھا کہ آج امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے بات چیت ہوئی، ہم نے باہمی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے باہمی رابطوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لئے تجارت، توانائی، صحت عامہ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں رابطوں میں توسیع کی جائے گی، ہمیں اپنے عوامی سطح کے اور بزنس ٹو بزنس رابطوں کو فروغ دینا چاہیے۔
بلاول بھٹوسے امریکی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال








