بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاڑکانہ: گھر میں گیس لیکج دھماکا، خاتون جاں بحق، متعدد افراد زخمی

لاڑکانہ (نیوزڈیسک) گھر میں گیس لیکج سے دھماکے کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لاڑکانہ لہرکالونی میں گیس لیک ہونے کے باعث گھر میں خوفناک دھماکا ہوا، دھماکے سے 5 گھروں کی چھتیں گرگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے کچھ لوگوں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا ہے۔ مزید لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ دھماکے کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ 15 سے افراد زخمی ہو گئی ہے، زخمیوں میں بچے مرد خواتین شامل ہیں۔