بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شکارپور، ہمایوں شریف میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ، سکھر ایکسپریس محفوظ

شکارپور (نیوزڈیسک)سلطان کوٹ کے قریب ہمایوں شریف میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے دھماکے کے وقت سکھر ایکسپریس محفوظ رہی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے ٹرین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم ان کی یہ کوشش ناکام رہی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ریلوے چوکی دار غلام فرید کوہارو محفوظ رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ریلوے ٹریک پر یہ تیسرا بم حملہ ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔