بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موزمبیق صدر، اطالوی وزیراعظم ،ملاقات؛’قد‘ موضوعِ بحث رہا

اٹلی (ویب ڈیسک) موزمبیق کے صدر اور اطالوی وزیراعظم کی ملاقات پر دونوں کے قد کے درمیان کا فرق حاوی رہا
موزمبیق اور اٹلی کے سربراہان مملکت کی ملاقات میں سیاسی اور سماجی امور تو بہت پیچھے رہ گئے لیکن دونوں کے قد کے درمیان فرق خبروں کی سرخی بن گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر روم میں ہونے والی اس ملاقات کا چرچا اب دنیا بھر میں ہو رہا ہے۔

اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اسٹیج پر موزمبیق کے صدر ڈینیئل چاپو سے ہاتھ ملایا تو ان کے دراز قد کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

48 سالہ صدر ڈینیئل چاپو کا قد تقریباً 2.04 میٹر یعنی 6 فٹ اور 8 انچ ہے جبکہ اٹلی کی وزیرِاعظم کا قد 1.58 میٹر یعنی لگ بھگ 5 فٹ 2 انچ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جب دونوں تصاویر بنوانے ساتھ کھڑے ہوئے تو منظر کچھ ایسا بنا کہ کیمرے بھی الجھن میں پڑ گئے۔

کوئی فوٹوگرافر جھک کر تصویریں لیتا نظر آیا تو کوئی زمین کے قریب بیٹھ کر زاویہ بنانے کی کوشش کرتا دکھائی دیا۔

یہ مناظر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو مزاحیہ میمز، کیپشنز اور دلچسپ تبصروں کا سیلاب امڈ آیا اور ان سب میں ایجنڈا کہیں پیچھے رہ گیا۔

کچھ تصاویر میں جارجیا میلونی کے چہرے پر حیرت اور مسکراہٹ کے ملے جلے تاثرات بھی دیکھے گئے جنھیں صارفین نے اپنے انداز میں تعبیر کرتے ہوئے مزید دلچسپ بنا دیا۔

یوں ایک سنجیدہ سفارتی ملاقات غیر ارادی طور پر انٹرنیٹ کی تفریحی گفتگو کا حصہ بن گئی۔