بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیل ریس ٹنل میں بندش،نیلم جہلم پاور سٹیشن حفاظتی اقدامات کے تحت بندکردیاگیا

  مظفرآباد(نیوزڈیسک) نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن کی ٹیل ریس ٹنل میں بندش،پاور سٹیشن کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا۔بدھ کو واپڈا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹیل ریس ٹنل میں بندش کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔ وجوہات معلوم ہونے پر ٹیل ریس کی بندش دور کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے جائیں گے۔ پاور سٹیشن بند ہونے کی اطلاع وزارت آبی وسائل کے ذریعے تمام متعلقہ اداروں کو کر دی گئی۔واضح رہے کہ نیلم جہلم پن بجلی گھر کی بندش سے969 میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ سے نکل گئی ہے۔