لاہور :(نیوزڈیسک ) این ڈی ایم اے کی جانب سےفلسطین کیلئے 100ٹن امدادی سامان پر مشتمل خصوصی پرواز روانہ کردی گئی ، امدادی سامان میں کمبل ،ترپال،کپڑے اور خواتین کے استعمال کی خصوصی کٹس شامل ہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان اور وزیر ہاوسنگ پنجاب بلال یاسین نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور سے امدادی سامان روانہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان اور صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین نے کہا کہ اب تک 27کھیپوں میں مجموعی طور پر 2ہزار 627ٹن امدادی سامان روانہ کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر حکومت پاکستان غزہ ،فلسطین کی عوام کے ساتھ یکجہتی اور حمایت جاری رکھے گی، امداد کی فراہمی کا سلسلہ بھائی چارے ،ایثار اور محبت کی عکاس ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ ہر محاز پر فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ رہاہے ، ارض مقدس پر اسرئیلی جارحیت اور بربریت کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔









