کراچی (نیوزڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق چوتھی آبدوز ’’غازی‘‘ کی لانچنگ ووہان میں شوانگ لیو بیس پر عمل میں آئی، جو پاک بحریہ کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔
چین میں زیرِ تعمیر آبدوزیں سمندری آزمائشوں کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں،آزمائشی مرحلے کے بعدآبدوزیں جلد پاکستان کے حوالے کی جائیں گی،پاکستان اور چین کے درمیان ہینگر کلاس کی مجموعی طور پر 8 آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ طے پایا تھا۔جن میں سے 4 آبدوزیں چین میں جبکہ 4 کراچی شپ یارڈ میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے تحت تیار کی جا رہی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ہینگر کلاس آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی اور دور سے اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ آبدوزیں پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔









