اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہےکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔ برابری کے حقوق کی حامل اقلیتی برادری ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
پریس کلب میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ کرسمس تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے۔ ملک کیلئے اقلیتی برادری کی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی اور پائیدار امن کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔
وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ اپنے حلقے میں ستر ہزار ووٹرز کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔کرسمس تقریبات کی تیاری زور و شور سے جاری ہیں ۔ مسیحی برادری کےلیےکرسمس بازار کا انعقاد کریں گے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب اسلام آباد کے نمائندوں اور دیگر مقررین نے کہاکہ ملکی ترقی میں شریک مسیحی برادری کےلیے کرسمس کے مو قع پریس کلب اسلام آباد کی روایت کو برقراررکھتے ہوئے تقریب کا انعقاد کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پروگرام کا مقصد مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے ان کی قربانیوں کو عوام سے روشنا س کروانا ہے۔ تقریب میں بچوں نے کرسمس کے حوالے سے گیت اور پرفارمنسز بھی پیش کیں ۔
تقریب کے اختتام پر وزیر اطلاعات کو مسیحی برادری کے لیے خصوصی اقدامات پر شیلڈ پیش کی گئی ۔ تقریب میں موجود دیگر شرکاکو اپنی اپنی فیلڈ میں گراں قدر خدمات پر شیلڈز پیش کی گئیں ۔









