اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اشفاق احمد خلیل کو پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
اشفاق احمد خلیل کو تین ماہ کے لیے اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ریگولر ایم ڈی کی تعیناتی تک سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی پی ٹی وی کا عہدہ اپنے پاس رکھیں گے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔









