اسلام آباد:(نیوزڈیسک) نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں اسلام آباد میں پاک ایران تعلقات پر بین الوزارتی اجلاس ہوا ۔جس میں دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں ،اقتصادی اور تجارتی تعاون مضبوط کرنے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارنے ترجیحی شعبوں میں ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا عزم دہرایا۔اجلاس میں وزیر پٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری پٹرولیم اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔









