ڈھاکا (ویب ڈیسک) مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کے قریب مظاہرہ کر رہے ہیں.بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں طلباء رہنما عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق طلباء نے بھارتی ہائی کیشن کی جانب احتجاجی مارچ کیا جہاں مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر لگی رکاوٹوں کو توڑ ڈالا۔
مظاہرین نے حملے میں ملوث افراد اور حسینہ واجد کی فوری حوالگی کا بھی مطالبہ کیا۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق عثمان ہادی پر جمعے کو نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی تھی۔
زخمی عثمان ہادی کو مزید علاج کے لیے سنگاپور منتقل کر دیا گیا ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق حملے میں زخمی عثمان ہادی حسینہ واجد حکومت کا تختہ اُلٹنے والی طلباR تحریک کے اہم رہنما ہیں۔









