بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، گارڈ آف آنر پیش

راولپنڈی:(نیوز ڈیسک) فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکالیبیاکاسرکاری دورہ،فیلڈ مارشل کو لیبیا پہنچنےپر مسلح افواج کے چاق وچوبنددستے نے گارڈآف آنرپیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل نے لیبیاکے عرب مسلح افواج کے کمانڈرانچیف خلیفہ بلقاسم حفتراورڈپٹی کمانڈرانچیف لیفٹیننٹ جنرل خلیفہ صدام حفتر سے ملاقات کی۔پاکستان اور لیبیاکے درمیان دفاعی وعسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دفاعی اور عسکری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔تربیت ،صلاحیت سازی اور انسداددہشتگردی میں تعاون پرزور دیاگیا۔

فیلڈمارشل نے پاکستان ،لیبیادفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔لیبیاکے عرب مسلح افواج کے کمانڈرانچیف خلیفہ بلقاسم حفتر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔