اسلام آباد:(نیوزدیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکہاہےکہ کیش لیس معیشت اور مالی شمولیت کے فروغ میں راست کا کلیدی کردار ہے۔اسلام آباد میں راست کےحوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ملک بھر کے کاروباری افراد کو پلیٹ فارم کے استعمال کی ترغیب دینے کی کوششیں مزید تیز کی جائیں۔ وزیراعظم نے بورڈ اراکین کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددی اور امید ظاہر کی کہ قومی اہمیت کے حامل ادارے کو مزید بہتر انداز میں چلایا جائے گا۔
اجلاس میں راست کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ راست اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ادارہ ہے۔راست کے اجراء سے اب تک تقریباً 80 کھرب روپے کی 3 ارب سے زائد ٹرانزیکشنز مکمل ہو چکی ہیں۔راست صارفین کی تعداد 48 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ملک بھر کے 53 مالیاتی ادارے راست کا حصہ ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر سٹیٹ بینک، راست بورڈ کے ممبران ، سی ای او اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔









