بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے بدعنوانی کیخلاف اہم اصلاحات متعارف کرائیں، کوثرعباس


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

دوحہ(ویب ڈیسک) سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے پاکستان کی سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کنونشن کانفرنس آف دی اسٹیٹ پارٹیز(COSP-11) سے خطاب کیا۔

سید کوثر عباس نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے اینٹی کرپشن کنونشن کے تحت بدعنوانی کی روک تھام کے لیے اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں، جن میں احتساب کے مضبوط قوانین، صوبائی اور وفاقی سطح پر حقِ معلومات کے قوانین، وِسل بلورز کی حفاظت، قومی احتساب بیورو اور صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کی مضبوطی، اور ڈیجیٹل گورننس کے ذریعے شفافیت اور سروس ڈلیوری میں بہتری شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے خواتین اور بچوں کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، زمین کے ریکارڈ کا انتظام، اثاثہ جات کی وصولی اور آن لائن شکایات کے نظام کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل متعارف کروائے ہیں تاکہ سروس کی فراہمی میں بہتری آئے۔

سید کوثر عباس نے کہا کہ سول سوسائٹی نے پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف اقدامات اور شفافیت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس میں عوامی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن، آر ٹی آئی کمیشنز کے ذریعے بروقت معلومات تک رسائی، شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنا، حکمرانی میں خامیوں کی نشاندہی کے لیے تحقیق اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری اہلکاروں کی تربیت سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ آئندہ بھی حکومت اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون لازمی ہے، اور سول سوسائٹی حکومت اور عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ اقوام متحدہ کے اینٹی کرپشن کنونشن کے عہد و پیمان عوام کے لیے حقیقی اور قابلِ عمل نتائج میں تبدیل ہوسکیں۔