بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات ملتوی

گلگت بلتستان (نیوزڈیسک) اسمبلی کے 24 جنوری 2026 کو ہونے والے انتخابات کے شیڈول کو منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کے شیڈول واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹفیکشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی شیڈول کی واپسی کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ۔ الیکشن شیڈول منسوخی کا نوٹیفیکیشن چیف الیکشن کمشنر کے دستخط سے جاری ہوا ہے ۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے لیے 24 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی، تاہم اب سرد موسم کے باعث انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔