بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کو ملانے کیلئے سرکلر ریل پراجیکٹ پر کام شروع

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کو ملانے کے لیے سرکلر ریل پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کے 4 بڑے شہروں کو پشاور کے ساتھ ریل کے ذریعے ملایا جائے گا، خیبرپختونخوا حکومت سرکلر ریل پراجیکٹ پر دو مرحلوں میں کام کرے گی۔

مردان، نوشہرہ ،چارسدہ کو پشاور کے ساتھ ٹرین کے ذریعے ملایا جائے گا، پاکستان ریلوے فیزیبلٹی اسٹڈی میں معاونت فراہم کرے گی،منصوبے کی 2022 میں منظوری دی گئی تھی لیکن مالی اور انتظامی مسائل کے باعث منصوبے پر بروقت کام شروع نہ ہوسکا۔

سرکلر ریل پراجیکٹ کے تحت شہروں کے درمیان فاصلے کم اور ٹریفک کے مسائل ختم ہو جائیں گے، منصوبے کی نگرانی اور دیگر معاملات کی ذمہ داری خیبرپختونخوا اربن موبائلٹی اتھارٹی کی ہوگی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ریلوے حکام نے فزیبلٹی اسٹڈی میں معاونت فراہم کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی، فزیبلٹی اسٹڈی پر چند مہینوں میں ہی کام مکمل کیا جائے گا۔