لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی کو میدان میں قتل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق میچ کے اختتام پر کبڈی کھلاڑی وقاص گجر میچ کے بعد میدان میں مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہا تھا کر اچانک ایک شخص پیچھے سے سر پر گولی مار کر وقاص کو قتل کردیا جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
کبڈی کھلاڑی سر پر گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی محمد عباس کی مدعیت میں درج کرلیا ہے جس میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق صابر اور خرم کی ایما پر وارث نے گولی کا مار کر وقاص گجر کو قتل کیا، ملزمان رشتہ کے ساتھ رشتے کا تنازع چل رہا تھا۔
دوسری جانب وقاص کو گولی مارنے والے ملزم نے پولیس کی تفتیش کے دوران قتل کا اعرتاف کرلیا ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
انا للہ وانا الیہ راجعون
وقاص گجر کبڈی پلئیر کو آج میچ کے دوران کسی بندے نے گولی مار کے قتل کردیا
اللہ پاک وقاص گجر کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے pic.twitter.com/1jvzHFbM16— 𝑨𝒇𝒂𝒒 𝑨𝒉𝒎𝒂𝒅 (@Afaq__Ahmad) July 6, 2022









