بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خلا میں اسٹار لنک سیٹلائٹ قابو سے باہر، اسپیس ایکس کا انتباہ

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے خبردار کیا ہے کہ مدار میں موجود اسٹار لنک سیٹلائٹس میں سے ایک تکنیکی خرابی کے باعث کمپنی کے کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے۔
اسپیس ایکس کے مطابق بدھ کے روز اسپیس انٹرنیٹ سیٹلائٹ کو فنی مسئلہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں اس کے کچھ حصے الگ ہو گئے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کا مرکزی ڈھانچہ اب بھی خلا میں موجود ہے اور آئندہ چند ہفتوں کے دوران زمین کے مدار سے نیچے آنے کا امکان ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ خرابی کے باعث سیٹلائٹ کا پروپلژن ٹینک خالی ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس کے مدار میں تیزی سے کمی آئی اور سیمی میجر ایکسز میں تقریباً چار کلومیٹر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی دوران کم رفتار سے چند پرزے بھی باہر نکلے۔
اسپیس ایکس کے مطابق سیٹلائٹ اس وقت نسبتاً سالم حالت میں خلا میں گردش کر رہا ہے، تاہم چند ہفتوں کے اندر یہ زمین کے ماحول میں دوبارہ داخل ہوگا، جہاں داخلے کے دوران مکمل طور پر جل کر تباہ ہو جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے زمین پر کسی خطرے کا امکان نہیں۔