بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں صبح سویرے گہری دھند چھا گئی

کراچی میں صبح سویرے گہری دھند چھا گئی، متعدد علاقوں میں حد نگاہ چند میٹر تک رہ گئی۔

گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، اسکیم تینتیس، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، یونی ورسٹی روڈ، ملیر کینٹ اور گردونواح میں دھند کا راج رہا۔

گلستان جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ڈیفنس کے اطراف میں بھی شدید دھند تھی۔

دوسری جانب سپر ہائی وے، سبزی منڈی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔