سوشل میڈیا پر اوٹ پٹانگ طرز کی ویڈیوز وائرل نہ ہوں ایسا ہو نہیں ہوسکتا۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ اکثر پاکستان بالخصوص کراچی جیسے شہر میں لوگوں کو کام میں جگاڑ لگانے کا شوق ہوتا ہے۔ وقت اور پیسہ بچانا ہو تو شہری کوئی نہ کوئی دوسرا طریقہ ڈھونڈ نکال ہی لیتے ہیں۔
جیسا کہ اس ویڈیو میں دھوبی ایک عجیب کام کر تا نظر آرہا ہے۔ اِس دھوبی گھاٹ نے سُستی اور کاہلی کی اتنی انتہا کر دی کہ لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور غصہ بھی بہت آیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دھوبی اپنی دکان پر کپڑا اسپرے کر رہا ہے مگر کپڑے کو بوتل سے اسپرے کرنے کے بجائے اپنے منہ میں پانی ڈال کر پھوارے مار کر اسپرے کر رہا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چند انٹرنیٹ صارفین نے لوگوں کو مشورہ دینا شروع کیا کہ اس عید پر اپنے کپڑے اس دھوبی کو دینا مت بھولیے گا۔