بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپارکو، رجب المرجب کے چاند کی رویت کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلامی مہینے کے آغاز کے حتمی اعلان کی ذمہ دار پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہے۔

خلائی و بالائے فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے رجب المرجب 1447 ہجری کے چاند کی ممکنہ رویت سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔

خلائی و بالائے فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ رجب المرجب 1447 ہجری کا نیا چاند 20 دسمبر 2025 کو پاکستان کے وقت کے مطابق 06:43 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔

اس طرح، 21 دسمبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت، چاند کی عمر تقریباً 35 گھنٹے اور 26 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 63 منٹ متوقع ہے۔