بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ق، نئی مرکزی کابینہ تشکیل، علماء، دانشور، سفارتکارودیگر شامل

اسلام آباد:(طارق سمیر)چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مرکزی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں علماء، دانشوروں، سابق بیوروکریٹس، خواتین، بزنس مین اور سفارتکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ پارٹی کے نئے ونگز اور نیشنل اسٹریٹجک انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر نصیر مینگل، مہرین ملک آدم اور صفدر باغی کو مرکزی نائب صدور مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سندھ سے نعمت خان خلجی اور عبدالقادر چاچڑ، پشاور سے صفدر باغی بھی مرکزی نائب صدر نامزد ہوئے ہیں۔پارٹی اعلامیے کے مطابق سابق بیوروکریٹس کنور دلشاد، ڈاکٹر رحیم اعوان اور ڈاکٹر افتخار احمد کو بھی مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی آمنہ سلیم، ڈاکٹر رحیم اعوان، ملک اولیاز خان اور کنور ارشد علی خان کو مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرلز مقرر کیا گیا ہے۔نیشنل اسٹریٹجک انسٹی ٹیوٹ کے لیے کنور محمد دلشاد کو صدر اور ڈاکٹر افتخار احمد کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کو صدر ویمن ونگ، یاسر لغاری کو صدر ہیومن رائٹس ونگ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پیر سید چراغ الدین شاہ کو علما و مشائخ ونگ اور کامران سعید عثمانی کو یوتھ ونگ کا مرکزی صدر بنایا گیا ہے۔اسی طرح ملک کامران منیر، شاہد عباسی اور عظام چوہدری کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے، جبکہ عاطف مغل اور حیدر خان خلیل کو مرکزی جوائنٹ سیکرٹریز اور مسز تربعیہ بخاری کو صدر فارن ریلیشنز کمیٹی نامزد کیا گیا ہے۔نئے عہدے داروں کی منظوری چوہدری سالک حسین کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے دی، جس کے اراکین میں ڈاکٹر محمد امجد، محمد طارق حسن، مصطفیٰ ملک، مسز فرخ خان اور حافظ عقیل شامل تھے۔ منعقدہ تقریب میں چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے نومنتخب عہدے داروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مزید تقرریاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ مثبت سیاست کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کے نظریے کے مطابق ملکی سیاست کا وقار بحال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے عہدے دار پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔