ماسکو میں ایک دھماکے کے نتیجے میں روس کے ایک سینیئر جنرل ہلاک ہوگئے ہیں۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فانیل سرواروف پیر کی صبح ایک دھماکے میں ہلاک ہوئے، جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔
سرواروف روسی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔

تحقیقات میں ایک امکان یہ بھی سامنے آیا ہے کہ دھماکے میں یوکرینی انٹیلیجنس سروسز ملوث ہو سکتی ہیں، تاہم یوکرین کی طرف سے ابھی تک نے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
حکام نے دھماکے کی جگہ، جو ماسکو کے جنوب میں واقع ہے، پر تحقیقاتی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔









