بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل جیت کر بھارت کا ’’ٹرافی ڈرامہ‘‘ ناکام بنادیا

پاکستان نے بھارت سے گروپ میچ میں شکست کا بدلہ بھی لے لیا اور بھارتی ٹیم کو ٹرافی کا ڈرامہ رچانے کا موقع بھی نہیں دیا۔

فائنل کے مہمان خصوصی ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی تھے، انہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔

محسن نقوی 28 ستمبرکو ایشیا کپ فائنل کے موقع پر بھی مہمان خصوصی تھے لیکن بھارتی سینئر کھلاڑیوں نے ان سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی۔

ایشیا کپ آج بھی ایشین کرکٹ کونسل کے دبئی ہیڈ کوارٹر میں موجود ہے، اس بار بھی بھارت کے جونیئر کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے دونوں میچوں میں ہینڈ شیک نہیں کیا اور ان کا منصوبہ تھا کہ وہ پاکستانی وزیر داخلہ اور پی سی بی چیئرمین سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔

لیکن پاکستانی کرکٹرز نے بھارت کو شرمناک شکست دے کر ٹرافی وصول نہ کرنے کا ان کا منصوبہ خاک میں ملادیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے بڑے مارجن سے شکست دیکر ایشیا کپ انڈ 19 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔