اسلام آباد ، لیڈی ڈاکٹر کوہراسمنٹ وبلیک میلنگ پرSHO لوئی بھیرمعطل
اسلام آباد(نیوزڈیسک) لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں اور بلیک میل کرنا لوئی بھیر تھانے کے سابق ایس ایچ او کو مہنگا پڑ گیا ، متاثرہ خاتون کی درخواست پر آئی نے پولیس افسر کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔آئی جی اسلام آباد پولیس کو دی گئی درخواست میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کا کہنا ہے فیملی مسئلے پرتھانہ لوئی بیردرخواست دینےگئی تواس وقت کےایس ایچ او نے بدتمیزی کی، فیملی مسئلے کی وجہ سے کمزور پوزیشن میں تھی جس وجہ سے ایس ایچ او نے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، گیارہ اگست کو گھرمیں زبردستی داخل ہو کر ایس ایچ او نے زبردستی کرنے کی کوشش کی، بعد میں پولیس افسر کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ کی وجہ سے شہر چھوڑنا پڑا ۔ وہ ایس ایچ او اب بھی دھمکیاں دےرہا ہے ۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ایس ایچ او کیخلاف درخواست دی جسکی انکوائری ہوئی اسے قصوروار ٹھہرایا گیا لیکن کارروائی نہیں کی گئی ۔ انصاف کیلئےاداروں کے چکر لگائے مگر نہیں ملا ۔ متاثرہ خاتون نے ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کرنے اور انصاف دلانے کی استدعا کی ہے ۔









