بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انشااللہ پی آئی اے کی 100 ارب سے زائد کی بڈ آئے گی: مشیر نجکاری

 

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین نجکاری کمیشن اور مشیر نجکاری محمد علی نےکہا کہ اس عہدے کی پیشکش ہوئی تو لوگوں نے کہا سوچ لو،جیل جاؤ گے، نجکاری کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا، 75فیصد حصص کی رقم کا92.5فیصد پی آئی اے میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال ہو گا۔

محمدعلی کا کہناتھا کہ 25فیصد حصص حکومت کے پاس رہیں گے، بولی پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی بنیاد پر ہو گی، 75فیصدکی بڈ میں سے حکومت کو 5فیصد مل رہا ہے، بڈرز ایک نمبر دیں گے کہ ہمیں کتنے پیسے دیں گے، بڈرز دوسرا نمبر دے گا کہ پی آئی اے میں کتنی سرمایہ کاری کرے گا، ہم نے بطور حکومت یقینی بنانا ہے پی آئی اے میں سرمایہ کاری ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے پی آئی اے میں بھی پیسہ جائے،حکومت کو بھی ملے، انشااللہ پی آئی اے کی 100 ارب سے زائد کی بڈ آئے گی، پی آئی اے کے جہاز خریدے نہیں جائیں گے،لیز ہوں گے، ہمارے پاس سرمایہ کاری اور 5 سال کا بزنس پلان ہے، آج 18 جہاز چلتے ہیں،4سال بعد 38 جہاز چلیں گے، آج پی آئی اے سے 40 لاکھ افراد سفر کرتے ہیں،مستقبل میں 70 لاکھ کریں گے۔

 

ان کا کہناتھا کہ پچھلے سال پی آئی اے کا 11 ارب کا منافع تھا، اس سے پہلے سالانہ 50 سے 60 ارب نقصان ہوتا تھا، گردشی قرض کی وجہ سے پی آئی اے کو نقصان تھا، ہم نے 21 ارب روپے کا نیٹ ہٹایا ہے،26ارب کی لائبلیٹیز چھوڑی ہیں، عارف حبیب،لکی گروپ اور ایئربلیو سنجیدہ بڈرز ہیں۔ اسلام آباد،گوجرانوالہ،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنیزکی نجکاری ہوگی، اگلےسال پشاور اور ہزارہ کی ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری پر کام شروع ہو گا۔