خواتین اور بچیوں کے خلاف جرائم ناقابلِ برداشت ہیں،حنا پرویز
لاہور:(نیوزڈیسک) باغبانپورہ میں گلی میں کھیلتی ہوئی کم سن بچی کو اٹھا کر زیادتی کرنے کی کوشش کا افسوسناک واقعہ،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حناء پرویز بٹ متاثرہ بچی کے گھر گئیں اوراہلِ خانہ سے ملاقات۔حناء پرویز بٹ نے انہیں مکمل قانونی معاونت تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔حناء پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کے خلاف جرائم ناقابلِ برداشت ہیں، ملزمان کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائیں گے۔ انہوں واضح کیا کہ خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر حکومت پنجاب زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ متاثرہ خاندان کے ساتھ انصاف کی فراہمی تک کھڑے رہیں گے۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا واضح وژن ہے۔









