بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سانحہ گرگری، ریاست پوری قوت سے دہشتگردوں کو جواب دیگی، وزیر داخلہ

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرک کے تھانہ گرگری کی حدود میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر وزیر داخلہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

محسن نقوی نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کر کے عظیم مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ درندہ صفت عناصر کی کھلی بربریت ہے۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ریاست پوری قوت سے اس بزدلانہ حملے کا جواب دے گی۔