بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مستقبل کے قائدین کو پیچیدہ و ذہنی جنگی چیلنجز کیلئے تیار رہنا ہو گا، عاصم منیر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کا دورہ کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے قائدین کو پیچیدہ اور ذہنی جنگی چیلنجز کیلئے تیار رہنا ہو گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دشمن بالواسطہ طریقوں اور پراکسیز کے ذریعے اندرونی کمزوریوں کو استعمال کر رہے ہیں، مستقبل کے قائدین کو پیچیدہ اور ذہنی جنگی چیلنجز کیلئے تیار رہنا ہو گا، غیر یقینی صورتحال میں واضح اور مضبوط فیصلہ سازی انتہائی اہم ہے، این ڈی یو اسٹریٹیجک سوچ رکھنے والی قیادت تیار کرنے میں کلیدی ادارہ ہے، پیشہ ورانہ عسکری تعلیم ادارہ جاتی صلاحیت اور قومی استحکام کی بنیاد ہے۔ فیلڈمارشل نے شرکا کے تجزیے کو سراہا،انہیں چوکنا،لچکدار اور ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔ این ڈی یو آمد پر صدر این ڈی یو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔