متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان جمعہ کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچیں گے۔ پاکستان پہچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔
پاکستان میں شیخ محمد بن زید النیہان کے دورے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ صدر پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ، خطے میں امن و سلامتی اور دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور خطے میں مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔








