بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قوم نے پہلی بار نجکاری کا شفاف عمل دیکھا،عطا تارڑ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم نے پہلی بار نجکاری کے عمل کو شفاف انداز میں دیکھا۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری مکمل طور پر شفاف طریقے سے ہوئی۔ مشیر نجکاری محمد علی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک تاریخی معاہدہ کلوز کیا۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ جب حکومت نے اقتدار سنبھالا، تو سابق وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسیز کے مطابق جو نقصان میں چلنے والی سٹیٹ ڈونٹ انٹرپرائزز تھیں، ان کی پرائیویٹائزیشن اقتصادی بحالی کا ایک اہم حصہ تھی۔ پہلی بڑی ڈیل فرسٹ وومن بینک کی ہوئی، اور اس کے بعد پی آئی اے کی نجکاری بھی کلوز کی گئی، جو ایک تاریخی موقع تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پرائم منسٹر کی ہدایات کے مطابق سارا عمل لائیو دکھایا گیا تاکہ پوری قوم شفاف پروسیس دیکھ سکے۔ بڈنگ کے دوران ہر تھوڑی دیر بعد قیمت بڑھتی رہی اور آخرکار یہ ڈیل 135 ارب روپے سے زائد میں کلوز ہوئی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس ڈیل سے نہ صرف ٹیکس پیئرز کو فائدہ پہنچا بلکہ سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہوا۔ گزشتہ برسوں میں پی آئی اے کا اینوا نقصان 35 سے 75 ارب تک پہنچ چکا تھا، جو اب عوام کے بجٹ پر بوجھ نہیں ڈالے گا۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کی پرفارمنس بہتر ہوگی، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈائریکٹ فلائٹس کا فائدہ ہوگا اور وقت کی بچت بھی ہوگی۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی اس شفاف اور مؤثر عمل کو سراہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سٹیٹ ڈونٹ انٹرپرائزز کی پرائیویٹائزیشن کے عمل میں تیزی آئے گی اور حکومت کا نعرہ “گورنمنٹ ہیز نو بزنس” عملی طور پر سامنے آیا ہے۔ محمد علی کے مطابق اب بڑے گروپس کو 75 فیصد شیئرز دیے جا چکے ہیں جبکہ حکومت کے پاس 25 فیصد شیئرز رہیں گے، جو مستقبل میں منافع میں حصہ لینے کے لیے استعمال ہوں گے۔