بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ بونس دینے کا اعلان، عظمیٰ بخاری

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

الحمرا آرٹس کونسل لاہورمیں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی،عظمیٰ بخاری نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سےمسیحی ملازمین میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔

وزیراطلاعات پنجاب نےمسیحی ملازمین کےہمراہ کرسمس کاکیک کاٹا،چیئرمین الحمرارضی احمد اورایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء نوازگوندل بھی موجود تھے،کرسمس کے تہوار پر مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر شریک ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ اقلیتیں وزیراعلیٰ پنجاب کےدل کےبہت قریب ہیں،مسیحی ملازمین ہمارا فخرہیں اورانکی خدمات قابل ستائش ہیں،پنجاب حکومت اقلیتوں کےتحفظ اور فلاح کیلئے تمام ممکن وسائل بروئےکارلارہی ہے۔