اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت گیس کی خریداری کے لئے ٹینڈر کر رہی ہے مگر کوئی نہیں آرہا۔
مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ تجاویز عوام کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، ہمارے پاس گیس نہیں ہے، حکومت گیس کی خریداری کے لئے ٹینڈر کر رہی ہے مگر کوئی نہیں آرہا۔
انہوں نے کہا کہ سردیوں کے لئے گیس کی ضرورت ہے، بارہ جہازوں کی فیکٹری لگا چکے ہیں، باقی کنٹریکٹ نہیں کیے جا سکتے، سابقہ حکومت نے قطر کے ساتھ اچھا معاہدہ کیا۔
مصدق ملک نے کہا ہے کہ چالیس ڈالر کی گیس مل رہی ہے، گیس کی خریداری پر کافی بحث ہوئی ہے، ایس این جی پی ایل کے پاس 670ایم ایم سی ایف ڈی ہے، تمام فیکٹریاں اور ملیں بند کر کے گھریلوں صارفین کی 1160ایم ایم سی ایف ڈی ڈیمانڈ ہے، جس نے یہ پلان کرنا تھا ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ پلان کہاں ہے، وزارت میں نہیں ہے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ہر حکومت کے ساتھ کنٹریکٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، پاکستان کے پچاس فیصد غریب ترین لوگوں پر قیمت نہ بڑھانے کی تجویز دی ہے، کوشش ہے کہ غریب ترین لوگوں پر بوجھ نہ بڑھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غریب ترین لوگ ایل پی جی سے اپنے گھر کا چولہا جلاتے ہیں، ایل پی جی کی قیمت پانچ چھ گنا ہے، ایل پی جی قیمت کا وہ بوجھ اٹھائیں جو اٹھا سکتے ہیں، سہولت بجلی کے حوالے سے ایک فیصلہ آیا ہے۔
مصدق ملک نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سو یونٹ تک کے غریب صارفین کو ریلیف دینے کی کوشش کی، حکومت بجٹ سے ان کا بوجھ کچھ وقت تک اٹھائیں، یہ بھی ایک سہولت تھی جس کو سیاست کی نظر کر دیا گیا۔
حکومت گیس کی خریداری کیلئے ٹینڈر کر رہی ہے مگر کوئی نہیں آرہا، مصدق ملک








