بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرسمس ’’جنگل بیلز‘‘ نے منگولین روپ دھار لیا، 8 لاکھ سے زائد لائیکس

اٹلی (ویب دیسک) سوشل میڈیا پر ایک انوکھا میوزیکل تجربہ اس وقت خوب دھوم مچا رہا ہے، جہاں کرسمس کا مشہور گیت ’’Jingle Bells‘‘ ایک بالکل نئے، غیر متوقع انداز میں سامنے آیا ہے۔

یہ نیا ورژن نہ صرف سننے والوں کو حیران کر رہا ہے بلکہ شوبز اور میوزک ٹرینڈز میں بھی تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

منگولین رنگ میں ڈھلا ’’جِنگل بیلز‘‘نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے معروف ڈی جے اور میوزک پروڈیوسر اُمت اوزکان نے روایتی کرسمس کیرول ’’جنگل بیلز‘‘ کو منگولین اسٹائل میں ڈھال کر اسے کلب میوزک کا حصہ بنا دیا۔ اس منفرد ورژن میں منگولین انداز کی دھن، مخصوص بول اور جدید ٹیکنو بیٹس شامل ہیں، جس نے گانے کو ایک نیا رنگ دے دیا۔

گانا ایک ہفتے میں وائرل، اُمت اوزکان نے اس گانے کا مختصر کلپ سات دن قبل انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی۔ ویڈیو کو آٹھ لاکھ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں، جبکہ صارفین نے اسے ’’کرسمس ریو پارٹی‘‘ کےلیے بہترین انتخاب قرار دیا۔