بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رانا ثنااللہ کیساتھ زیادتی ہوئی ، کیس نہیں بننا چاہئے تھا،ہماری پارٹی میں بڑے بڑے ’’چول‘ ‘ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ان پر کیس نہیں بننا چاہئے تھا۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے اوپر کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا بلکہ کسی اور نے بنایا جس کے بارے میں وہ جانتے ہیں،
رانا ثناء اللہ کے ساتھ ہمارے دور میں زیادتی ہوئی ان کے خلاف اے این ایف نے جھوٹا کیس بنایا ۔ کابینہ میٹنگ میں میں نے اعتراض کیا تھا تو اے این ایف کے عہدیدار اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف 15 کلو ہیروئن کا مقدمہ بالکل جھوٹا تھا لیکن یہ مقدمہ پی ٹی آئی نے نہیں بنایا تھا۔ شہریار آفریدی کو جھوٹی قسمیں نہیں کھانا چاہئیں تھیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے کابینہ اجلاس میں اس کیس سے متعلق سوال پوچھا تو متعلقہ افسر اٹھ کر چلا گیا۔ایک سوال کے جواب میں فوادچودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اسمبلی میں واپس جانے کے لیے تیار ہےمگر شرط یہ ہے کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں بڑے بڑے ’چول‘ ہیں، راجہ ریاض جیسے لوگ کیسے اپوزیشن لیڈر ہو سکتے ہیں۔