بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرسمس ڈے کے رنگ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھی بکھر گئے

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ کے موقع پر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی جانب سے کرسمس فیملی ڈے منایا گیا۔

اس موقع پر کرکٹرز اپنی فیملیز کے ساتھ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) پہنچے، جہاں انہوں نے ایک دوسرے سے خوشگوار ماحول میں بات چیت کی، پھولوں اور چاکلیٹس کا تبادلہ کیا۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سمیت دیگر کرکٹرز نے ایم سی جی میں فیملیز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

کرسمس ڈے پر آپشنل ٹریننگ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے نیٹ شیئر کیا، آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ ساتھ ساتھ نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس بھی کرتے رہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل روایتی طور پر آپشنل ٹریننگ سیشن ہوتا ہے جس میں کھلاڑی فیملیز کے ہمراہ کرسمس کی خوشیاں مناتے ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔