لاہور: قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی۔
کنسورشیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزیشن کمپنی کے عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یہ پارٹنرشپ ائیرلائن کی مالی مدد اورکارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی،کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی سے75 فیصد حصص حاصل کیے۔
اعلامیے کے مطابق فوجی فرٹیلائزر، عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کاحصہ ہوگی، زمینی آپریشنز اپ گریڈیشن پر پہلے سال 125 ارب روپےکی سرمایہ کاری ہوگی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ 135 ارب کی بولی لگاکر قومی ائیرلائن کے 75 فیصد حصص خریدے جب کہ دوسرے نمبر پر لکی کنسورشیم نے 134 ارب کی بولی لگائی۔









