بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید دھند، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بند

پنجاب اور بالائی سندھ کے مختلف حصوں میں شدید دھند کا راج ہے۔

حد نگاہ کم رہ جانے پر لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند ہوگئی۔

اس کے علاوہ حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے ایم 4 اور ایم 5 بڑی گاڑیوں کے لیے بھی کھول دی گئیں۔

لاہور سمیت پنجاب میں فضائی معیار آج بھی نسبتاً بہتر ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملتان میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 206، فیصل آباد میں 200 اور لاہور میں 166 ریکارڈ کی گئی۔