اسلام آباد(نیوزڈیسک)
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم کے اصول آج بھی پاکستان کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت، انصاف اور برابری ہمارے قومی سفر کی بنیاد ہیں۔ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔
صدر زرداری نے کہا کہ نوجوان قائد اعظم کے نظریات کو اپنائیں، جمہوریت کے استحکام اور شہری حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ قومی طاقت، اتحاد اور مشترکہ مقصد میں ہی ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم کے سنہری اصول ایمان، اتحاد، تنظیم درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال قائد اعظم کا یوم پیدائش پوری قوم کے لیے تجدید عہد کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔









