بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکیورٹی خدشات: کوئٹہ سے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل

کوئٹہ: (نیوزڈیسک) بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس ایک بار پھر معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل کی گئی ہے، کوئٹہ سے پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان میل بھی روانہ نہیں ہوگی، سرحدی شہر چمن کیلئے چمن پسنجر بھی آج نہیں چلے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے ٹرین سروس کل سے معمول کے مطابق چلے گی۔