بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اردنی جنرل یوسف الحنیتی کی ملاقات

راولپنڈی (نیوزڈیسک)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کے جنرل یوسف الحنیتی کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال، پاکستان اور اردن کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقآئی ایس پی آر کے مطابق اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، میجر جنرل یوسف احمد اے الحنیتی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اردنی فوجی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں ممالک نے عسکری سطح پر روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا، جسے پاکستان اور اردن کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا