لاہور(نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے روشن گھر پروگرام کو 17 جولائی تک معطل کردیا جس کے تحت انہوں نے پنجاب میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس معاملے پر اب نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی؟ ناداروں کیلئے ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا۔
مریم نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے نوالہ چھین کر کس منہ سے ان سے ووٹ مانگ رہے ہو؟ فرح گوگی اور پنکی پیرنی کےذریعے پنجاب میں جوتباہی مچائی اس سےتسلی نہیں ہوئی؟
غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی؟ ناداروں کے لیے ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا؟ پنجاب کے عوام سے نوالا چھین کر کس منہ سے ان سے ووٹ مانگ رہے ہو؟ فرح گوگی اور پنکی پیرنی کے ذریعے پنجاب میں جو غدر اور تباہی مچا گئے ہو اس سے تسلی نہیں ہوئی ؟ https://t.co/IzJOSryaXE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 7, 2022









